منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

احتساب عدالت ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے 17ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے 17ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء (121) لوگوں نے پڑھا
لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارسابق چیف انجینئر ٹیپا‘ ایل ڈی اے ملزم مظہر حسین و شریک ملزم انجم ذیشان کو 17 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ جمعہ کے روزعدالتی سماعت پرنیب کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ملزمان پر70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات و بینک اکاؤنٹس بنانے کا الزام ہے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مظہر حسین ایل ڈی اے میں بطور چیف انجینئر بھی تعینات رہا، 50 کروڑ مالیت کیاثاثہ جات اپنے اور اہل خانہ کے نام بنائے،ملزم مظہر حسین نے اپنے 20 ہزار ماہانہ کے ملازم بھانجے کے نام 20 کروڑ روپے منتقل کیے،نیب لاہورنے ملزم مظہر حسین کیخلاف گزشتہ سال مبینہ مالی غبن کی شکایت پر انکوائری کا آغازکیا تھا، دوران انکوائری ملزم کا دیگر شریک ملزمان کی معاونت سے مختلف سرکاری پراجیکٹس میں مالی فوائد حاصل کرنے کے شواہد موصول ہوئے۔ملزم نے ایمنیسٹی سکیم کے نام پر کروڑوں روپے کا اپنے اور اہل خانہ کے اثاثہ جات میں اضافہ کیا۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now