پیر , 12 اپریل 2021ء
(230) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں راوی روڈ پر ابابیل سکواڈ کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پر دورانِ گشت ابابیل سکواڈ کے اہلکاروں نے 1 موٹر سائیکل پر 3 افراد کے سفر کرنے پر انھیں روکا اور موٹرسائیکل کے کاغذات دکھانے کو کہا، سوار شہری کے پاس کاغذات نہ ہونے پر اہلکاروں نے رشوت کا مطالبہ کیا اور پیسے لے کر چلے گئے۔ متاثرہ شہری نے پولیس کے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان رشوت خور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔