بدھ , 13 جنوری 2021ء
(243) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں دورانِ گشت ڈولفن اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈولفن اہلکاروں نے گشت کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو رکنے کو کہا جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے کانسٹیبل نواز زخمی ہو گیا۔ ملزمان کی جانب سے 4 فائر کیے گئے جن میں سے 1 گولی نواز کے دائیں پاؤں میں لگی۔ جوابی کارروائی میں اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی مگر ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی کانسٹیبل کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔