منگل , 16 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب اور ریلی کا اہتمام

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب اور ریلی کا اہتمام
منگل , 27 اکتوبر 2020ء (265) لوگوں نے پڑھا
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایوان وزیراعلیٰ  لاہور میں تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے خصوصی شرکت کی۔ یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں کشمیری ترانے گونجتے رہے، صوبائی وزراء سمیت عوام کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا، کشمیریوں کی حمایت سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، آزادی کی جنگ کی کامیابی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت ریفرنڈم کیوں نہیں کروا لیتا، وہ جانتا ہے کہ کشمیری پاکستان کو ہی ووٹ دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں اور پشاور دھماکے کی بھی مذمت کی۔
  • انتظامیہ
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now