پیر , 11 جنوری 2021ء
(283) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی جس میں 5 روزہ مہم کے دوران 18 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض مَلِک نے مہم کا جائزہ لینے کے لیے مزنگ کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کئے۔ احاطہ میلہ رام اور ڈی ٹائپ کوارٹرز میں پولیو ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی انگلیوں پر نشانات، ٹیلی شیٹ اور ڈور مارکنگ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو عملہ گھر گھر جا کر پولیو کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلا رہ ہے۔ 1100 پولیو ٹیمیں میدانِ عمل میں موجود ہیں۔ آخری دوانسداد پولیو مہم کے اثرات سے تین مقامات سے پولیو نمونے نیگیٹو آئے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں کیونکہ یہ دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کے ضامن ہیں۔