جمعہ , 06 نومبر 2020ء
(194) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں کسانوں کےدھرنے میں مبینہ طور پر پولیس سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے کسان رہنما ملک اشفاق جناح اسپتال میں دم توڑ گئے،پنجاب حکومت سے مذاکرات کادوسرادوربغیرنتیجہ ختم کردیا گیا۔ صدر کسان اتحادچوہدری انور نے بتایا کہ ملک اشفاق کیمیکل ملےپانی اورشیلنگ سےجاں بحق ہوئے،سی سی پی او لاہورکوہٹایا جائے، ملک اشفاق کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ فنانس سیکرٹری کسان اتحاد ضلع وہاڑی تھے،، ملک اشفاق دھرنےکے دوران مبینہ طور پر پولیس سے جھڑپ میں زخمی ہوئے تھے۔ اس ضمن میں کسان اتحاد کے صدرچوہدری انور نے بتایا کہ ملک اشفاق فنانس سیکرٹری کسان اتحاد ضلع وہاڑی تھے، وہ کیمیکل ملے پانی اور شیلنگ کے باعث جاں بحق ہوئےصدر کسان اتحاد چوہدری انور کے مطابق زخمی کسان رہنما ملک اشفاق جناح اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ صدر کسان اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کو ہٹایا جائے اور وزیراعلیٰ پنجاب اس واقعے کا نوٹس لیں ادھر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس انعام غنی نے واقعےکی رپورٹ سی سی پی او سے مانگ لی ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اہم فیصلوں میں کسانوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ان کی سفارشات کو پنجاب کی زرعی پالیسی میں بھی شامل کیا جائے گا۔