جمعہ , 15 جنوری 2021ء
(248) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں پولیس کی غندہ گردی کے واقعہ پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم پولیس والوں کو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن کے رہائشی حافظ اللہ یار کے گھر پر پولیس اور چند نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور دیواریں پھلانگ کر اس کے گھر میں داخل ہو گئے۔ زبردستی گھسیٹ کر مردوں اور عورتوں کو گھر سے باہر نکال دیا اورگاڑیوں میں ڈالنا شروع کردیا۔ شہری نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او نے زبردستتی اس کے گھر پر قبضہ کروایا ہے۔ جس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر واقعہ میں ملوث جوہر ٹاؤن کے سب انسپکٹر علی شیر ارسلان، اے ایس آئی احمد علی شبیر اور ڈرائیور یونس سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔