پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پولیس کی 8 خصوصی ٹیمیں 17روزبعد بھی موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہ کر سکیں

پولیس کی 8 خصوصی ٹیمیں 17روزبعد بھی موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہ کر سکیں
جمعہ , 25 ستمبر 2020ء (82) لوگوں نے پڑھا
پولیس کی آٹھ خصوصی ٹیمیں 17روز گزرنے کے باوجود لاہور سیالکو ٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار نہ کر سکیں ، ملزم پولیس کو3 بار چکمہ دیکر فرار ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد سترہ روز کے بعد بھی پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔ ذرائع کے مطابق عابد کو گرفتار کرنے کے لیے آٹھ خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں ، ٹیموں میں سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ اورکوئیک رسپانس فورس سمیت دیگر تشکیل دی گئی ٹیمیں شامل ہیں، پولیس نے ملزم عابدکوبلیک لسٹ میں بھی شامل کررکھاہے جبکہ ملزم عابد اور اس کی بیوی کا شناختی کارڈبھی بلاک کرا دیا گیاہے۔ملزم کی گرفتاری کیلئے پچیس لاکھ روپے کا انعام مقرر کر کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کچے کے علاقوں میں بھی مخبری کا نیٹ ورک تیز کر دیا ہے۔جبکہ  قبائلی علاقوں میں بھی ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے ۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now