پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 3 ہزار ملازمین 9 سال بعد بھی مستقل نہ ہو سکے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 3 ہزار ملازمین 9 سال بعد بھی مستقل نہ ہو سکے
ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء (439) لوگوں نے پڑھا
ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نام سے کون واقف نہیں۔ اس اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات غیر معیاری خوراک تیار کرنے والے اور بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ستم ظریفی یہ کہ فوڈ اتھارٹی کے 3 ہزار ملازمین رسک پر کام کر رہے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف مقابلوں کے امتحانات دے کر بھرتی ہونے والے افسران اور ملازمین گزشتہ نو سالوں سے مستقل نہیں ہوپائے۔ مستقلی کے حوالے سے فوڈ اتھارٹی کیجانب سے حکومت کو لکھی جانے والی سمری بھی سرخ فیتے کی نظر ہے۔ ملازمین پنجاب پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے تحت بھرتی ہوئے تھے۔ فوڈ اتھارٹی میں 2 ہزار کنٹریکچوئل اور 1 ہزار کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین ہیں۔ حکومت پنجاب کی ریگولائزیشن پالیسی 2018 میں منظور ہوچکی ہے۔ کئی محکموں کے ملازمین اس پالیسی کے تحت مستقل ہوئے۔فوڈ اتھارٹی ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے نہ کوئی کمیٹی بنی اور نہ کوئی پیش رفت ہوئی۔24 گھنٹے کام کرنے والی اتھارٹی کے ملازمین آج بھی اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں۔
  • کھانے
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now