منگل , 22 جون 2021ء
(444) لوگوں نے پڑھا
تصویر میں نظر آنے والی قلعہ نما عمارت لاہور کے ایک سرحدی گاؤں پڈھانہ میں واقع ہے۔ یہ حویلی سردار جوالا سنگھ سندھوکی حویلی کے نام سے مشہور ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق 300 سال پہلے یہ پرانی عمارت ایک شاندار حویلی ہوا کرتی تھی جوکہ اس علاقے کی عدالت تھی مگر جب برصغیر میں جنگ شروع ہوئی تو جنگ کے دوران چلائے جانے والے گولوں کی زد میں آکر یہ عمارت بھی تباہ ہوگئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حویلی میں کئی ڈرامے اور ایک فلم بھی بنائی گئی۔ تقسیم پاک و ہند کے وقت اس عمارت کے ورثاء نے مسلمان ہو کر یہیں رہنے کا فیصلہ کیا تاہم اب یہ قیمتی اثاثہ دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے جبکہ کچھ لوگ یہاں اپنے جانور بھی باندھ دیتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس قیمتی اثاثے کو برباد ہونے سے بچانے کے لئے اقدامات کرے۔