پیر , 21 ستمبر 2020ء
(122) لوگوں نے پڑھا
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 96 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 98،368 ہو گئی۔ گوجرانوالہ 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، سرگودھا، اوکاڑہ ایک، ایک اور چنیوٹ میں 2 کیسز رپورٹ، سیالکوٹ 5، فیصل آباد 7، رحیم یار خان اور ساہیوال ایک ، ایک، ملتان میں 3 کیس سامنے آئے۔ راولپنڈی 15، ڈیرہ غازی خان، ننکانہ، اٹک، خانیوال میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ بہاولپور6، شیخوپورہ، جھنگ اور خوشاب میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ کورونا سے مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اب تک اموات کی تعداد 2 ہزار 226 ہو چکی ہے