پیر , 29 مارچ 2021ء
(224) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ شاہ عالم میں موجود دانہ مارکیٹ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لودھی گروپ مارکیٹ کے باہر اسٹال لگوا کر فی دوکاندار 2000 روپے وصول کرتا تھا، پلازہ مالک اور قریشی گروپ کے فرد عاطف قریشی کے منع کرنے پر دونوں گروپوں کے درمیان پہلے ہاتھا پائی ہوئی بعد میں فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں لودھی گروپ کے 39 سالہ چوہدری زبیر، 50 سالہ عاطف قریشی اور 65 سالہ محمد بوٹا جانبحق جبکہ 3 راہگیر طاہر، عمران اور عرفان فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ واقعہ کا مقدمہ ابھی درج نہیں کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک مقدمہ کے اندراج کے لئے کوئی بھی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ جبکہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا جاسکا جس پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او غلام محمد ڈوگر سے رپورٹ طلب کر لی۔