پیر , 26 اپریل 2021ء
(410) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں راوی روڈ کے علاقہ قلعہ محمدی میں کرنٹ لگنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گھر کی چھت کے قریب سے گزرتی ہوئی ہائی وولٹیج تاروں کے سبب حادثہ پیش آیا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ گھر میں موجود 8 سالہ گوہر علی بجلی کی تاروں کے قریب لٹکائے گئے کپڑے لوہے کی راڈ سے اتار رہا تھا کہ اچانک راڈ تاروں سے جا لگا، 11 سالہ فائزہ اپنے بھائی کو بچانے کے لئے گئی تو اسکو بھی کرنٹ لگ گیا۔ چیخیں سُن کر دونوں بچوں کا باپ آصف علی انھیں بچانے گیا تو کرنٹ لگنے سے وہ بھی زخمی ہوگیا۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے ریسکیو عملہ کو کال کی گئی تاہم عملہ کے پہنچنے سے پہلے ہی تینوں زخمی دم توڑ گئے۔ 3 اموات ہونے کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی۔ اہلِ علاقہ نے حکومت اور لیسکو کے افسران سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالہ کیا ہے کہ بجلی کی تاروں کو گھروں سے دور کیا جائے تاکہ مزید کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے۔