منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

نواں کوٹ اور کوٹ لکھپت میں 2افراد کو قتل کرنیوالے3ملزم گرفتار

نواں کوٹ اور کوٹ لکھپت میں 2افراد کو قتل کرنیوالے3ملزم گرفتار
بدھ , 16 ستمبر 2020ء (149) لوگوں نے پڑھا
انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے دوران ڈکیتی 60 سالہ بزرگ خاتون کو قتل کرنے والے مقتولہ کے سگے بھتیجے اور سالی کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نواں کوٹ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری اسلم کو قتل اور بھتیجے حمزہ کو شدید زخمی کرنے والا ملزم مظہر عرف لامباکو گرفتارلیا۔ کوٹ لکھپت میں دوران ڈکیتی بزرگ خاتون رخسانہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کرنے کی واردات میں ملوث مقتولہ کے سگے بھتیجے نعیم بٹ اس کی سالی زاہدہ عرف ننھی کو آشنا ساجد سمیت گرفتارکر لیا۔دوران تفتیش ملزم نعیم بٹ نے  اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے  اپنی سالی زاہدہ عرف ننھی کے ساتھ ملکر سگی پھوپھو رخسانہ بی بی کے گھر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا جس نے اپنے آشنا ساجد کوبھی ڈکیتی کے منصوبے میں شامل کر لیا۔بعد ازاں ساجد نے اپنے دو دوستوں محسن اور امتیاز کو بھی واردات کے لئے سرگودھا سے لاہوربلالیا۔ جس کے بعد ہم گھر سے 6 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات،گھڑی اور پسٹل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ملزمان نعیم بٹ، زاہدہ عرف ننھی اوراس کے آشنا ساجد کو گرفتار کر کے ان سے 4 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لئے گئے ہیں
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now