جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

صوبے میں 233سہولت بازارفعال،نرخوں کاجائزہ

صوبے میں 233سہولت بازارفعال،نرخوں کاجائزہ
جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء (167) لوگوں نے پڑھا
وزیر اعظم کی ہدایت پر اشیائے ضرورت کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے میں 223سہولت بازاروں کو مکمل فعال کر دیا ہے جہاں آٹا اور چینی سمیت دیگر اشیاء رعائتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔یہ بات چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے سلسلے میں روزانہ منعقد ہونے والے جائزہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ سہولت بازاروں کے قیام کا مقصد عام آدمی کوریلیف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال پر لانا بھی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبے میں 396سہولت بازار قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی روک تھام کیلئے پوری سپلائی چین پرکڑی نظر رکھی جائے اور ڈپٹی کمشنرز منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے سپلائی چین مینجمنٹ کا پورا نظام وضع کرنا ہوگا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے سیکرٹری خوراک سے فلور ملوں کی مانیٹرنگ سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
  • انتظامیہ
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now