بدھ , 10 فروری 2021ء
(341) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ کلمہ چوک میں پولیس نے کارروائی کرکے سرکاری زمین واگزار کروا لی۔ تفصیلات کے مطابق 20 ایکڑ سرکاری زمین کا کنٹریکٹ میاں اسحاق نرسری اور سول ایوی ایشن کے درمیان ہوا تھا جس کی مدت ختم ہو چکی تھی مگر جگہ خالی نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کارروائی کر کے سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا۔ انتظامیہ نے نرسری میں موجود گملے اور پودے دوسری جگہ منتقل کردئیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ملزمان کو سزا دلواتے رہیں گے۔