جمعرات , 20 مئی 2021ء
(442) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرعام منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر 2 پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں پولیس افسران ایس ایچ او کاہنہ طارق پرویز اور کاہنہ چوکی انچارج جمشید کو منشیات فروشوں کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر خفیہ انکوائری کرنے کے بعد ذمہ دار قرار دے کر معطل کیا گیا۔ لاہور ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی نے بتایا کہ مزید انکوئری کے لئے دونوں معطل افسران کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔