جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء
(115) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے قریب جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 6 ملزمان میں سے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے 5 دن بعد اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور میں موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے 22 دن بعد ایک اور اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ لاہور میں جڑانوالہ روڈ پر بھی 6 افراد نے لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی ہے۔