بدھ , 21 اپریل 2021ء
(176) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دونوں افراد کا تعلق ڈکیت گینگ سے ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور ان کے اسپئر پارٹس، 4 عدد موبائل فون اور 2 پستولیں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُنھیں حوالات میں بند کردیا گیا۔