پیر , 05 جولائی 2021ء
(642) لوگوں نے پڑھا
مغلپورہ کے علاقے میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کی زد میں آکر 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رام گڑھ میں محمود شاہ دربار میں عرس کی سالانہ تقریبات کے دوران لنگر خانے میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکے ہوئے جن کی شدت سے قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 20 سالہ مبشر، 40 سالہ جمشید اور 27 سالہ عبدالقادر کے نام سے ہوئی جن کو زخمی حالت میں شالیمار ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں 2 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر جبکے 40 سالہ جمشید کی حالت نازک بتائی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور محکمہ فرانزک کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔