جمعرات , 29 اکتوبر 2020ء
(244) لوگوں نے پڑھا
کورونا کیسز میں شدت آ گئی، لاہور میں 121 افراد وائرس کا شکار ہو گئے، موذی وائرس مزید تین افراد کی جان لے گیا۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 232 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 314 تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مزید 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 3 کا تعلق لاہور سے ہے۔ دوسری جانب دس بجے ریسٹورنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ ایسوسی ایشن نے مسترد کر دیا۔ صدر لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن عامر قریشی کا کہنا ہے کورونا سے پہلے ہی کاروبار متاثر ہو چکا ہے۔ 10 بجے شادی ہال تو ویسے بھی بند ہو جاتے ہیں۔ دس بجے ریسٹورینٹس بند کر کے کاروباری نقصانات مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ ریسٹورنٹس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ ریسٹورنٹس دن کے اوقات میں بند رہتے ہیں اور ریسٹورنٹس میں کام کا ٹائم ہی 8 بجے سے 12 بجے تک ہے۔ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے نہیں تو لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن ایک بار پھر سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔