منگل , 29 ستمبر 2020ء
(350) لوگوں نے پڑھا
پنجاب کے مختلف شہروں سے ڈینگی بخارسے متاثرہ مریضوں کا مختلف ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 117 مشتبہ مریض رپورٹ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ابتک صوبہ بھر میں ڈینگی کے کل 62 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس لاہور نادر ہال میں منعقد ہوا.اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور دانش افضال کو ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس ، ہاٹ سپاٹس کوریج، ڈینگی لاروا کی تلفی، مقدمات کا اندراج، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر نوٹسز جاری کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی. *یکم جنوری 2020 سے لیکر 28 ستمبر 2020 تک 56836 مقامات سے ڈینگی لاروا کی تلفی* کو یقینی بنایا گیا ہے. *17604 ہاٹ سپاٹس کو وزٹس* کیا جا رہا ہے، ان ہاٹ سپاٹس میں کباڑ خانے، قبرستان، ٹائر شاپس اور دیگر مقامات شامل ہیں. *36346 دکانداروں اور گھروں* کو ڈینگی تدابیر اختیار نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے ہیں. *188 افراد کے خلاف مقدمات* کا اندراج بھی کروایا گیا ہے. *علاوہ ازیں 418 بیڈز نجی و سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے مختص* کر دئیے گئے ہیں. ڈی سی لاہور دانش افضال نے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی اور ٹیلی شیٹس کا بھی جائزہ لیا۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈینگی مہم کو کامیاب اور مؤثر بنانے کے لئے دورے کریں۔ کباڑخانوں کی چیکنگ کو بھی یقینی بنائیں۔ غیر ضروری سامان کو اٹھوائیں۔ گھروں میں موجود آئیر کولرز، ٹبوں اور گھروں کی چھتوں کو چیک کریں، پانی جمع نہ ہونے دیں. کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے لہذا فوری پانی کو ہٹائیں۔ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں۔ ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہے.