پیر , 02 نومبر 2020ء
(206) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، 24 گھنٹوں کے دوران 116 نئے مریض رپورٹ، شہر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 52 ہزار 403 ہو گئی۔ پنجاب میں موذی وائرس کے 283 نئے کیس سامنے آ گئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 554 تک پہنچ گئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں 116، راولپنڈی 37، بہاولپور 33، ملتان 31، سرگودھا 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں سات سات، ڈیرہ غازی خان میں 6 کیس رپورٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں وہاڑی، مظفرگڑھ اور اٹک میں پانچ پانچ، خوشاب 4 اور خانیوال میں 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ مزید برآں ترجمان کے مطابق بھکر، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال اور حافظ آباد میں دو، دو جبکہ چنیوٹ، ننکانہ صاحب، قصور اور رحیم یارخان میں ایک ایک مریض میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق کورونا سے مزید تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 365 ہو چکی ہے۔