منگل , 16 فروری 2021ء
(234) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں 10سالہ بچی ہوس کا نشانہ بننے سے بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ میں موجود گورنمنٹ سیکنڈری اسکول کے خاکروب نے 10 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ بچی نے گھر جا کر اپنی والدہ کو بتایا کہ اسکول کا جمعدار اس سے بدتمیزی کرتا ہے جس پر بچی کی والدہ نے پولیس مددگار 15 پر کال کرکے تمام صورتحال سے پولیس کو آگاہ کیا اور ملزم کو پکڑوا دیا. متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب بچی نے مجھے بتایا تو میں نے پولیس کو کال کرکے بلایا اور ملزم ریاض مسیح کو پکڑوادیا تاکہ کسی دوسری بچی کے ساتھ بدتمیزی نہ کی جاسکے. پولیس کا کہنا ہےکہ مزید تحقیقات جاری ہے، لواحقین کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔