Naveed
بدھ , 14 جولائی 2021ء
(1208) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ میں لاہور روڈ پر واقع محلہ نواز کالونی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث گندگی پھیلنے لگی۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 دنوں سے محلے کی صفائی ستھرائی کے لئے متعلقہ محکمے کے افراد نے ادھر کا رخ نہیں کیا، لوگ گوبر نالیوں میں پھینک رہے ہیں جس کے باعث نالیاں بند ہوتی جارہی ہیں اور گندہ پانی گلیوں میں جمع ہونا شروع ہوچکا ہے۔نمازی حضرات کو مسجد جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ علاقے میں پھیلنے والے تعفن نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ محلے کو صاف کروایا جائے تاکہ لوگ سکون کا سانس لے سکیں۔