Naveed
ہفتہ , 19 جون 2021ء
(497) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ کے علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے 3 ڈاکو کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ڈیفنس ویو کالونی میں ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ملزمان کو سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ فرار ڈاکووں کے تعاقب میں جانے والے افراد پر ملزمان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کردی گئی جس کی زد میں آکر 2 سیکورٹی گارڈ عبدالرزاق اور مظفر زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں کے فرار ہونے کی اطلاع ملنے پر چک نمبر 128 کے علاقہ مکینوں نے ملزمان کا گھیراؤ کرکے 1 ڈاکو کو پکڑلیا جبکہ اس کے باقی 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے پکڑے گئے ملزم کو زدوکوب کرنے کے بعد تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔