Naveed
جمعرات , 17 جون 2021ء
(546) لوگوں نے پڑھا
کسی علاقے یا گاؤں میں بزرگوں کی موجودگی اس گاؤں میں نوجوانوں کی اچھی تربیت کا ضامن ہوتا ہے ایسے ہی ایک کہانی چک نمبر 23 گ ب انبالیاں والی کی بزرگ شخصیت طارق عاصم کی بھی ہے جو اپنے علاقے میں ایک شریف النفس اور شفیق انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ بزرگ طارق عاصم صوم و صلوۃ کے پابند اور ہر سال اعتکاف کی عبادت کو اپنا شعار بنائے رکھتے ہیں۔ المعروف کلیانہ والے جیسے بزرگوں کی موجودگی کو اہل علاقہ اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں اور ان کو اپنے لئے خدا کی رحمت مانتے ہیں۔ اللہ ان جیسے بزرگوں کا سایہ گاؤں والوں کے سروں پر تادیر قائم رکھے اور انہیں صحتمند و تندرست رکھے آمین