بدھ , 14 جولائی 2021ء
(972) لوگوں نے پڑھا
لالیاں میں محمد والا کے علاقے ترکھانہ والی کالونی میں مزدور کے مکان کی چھت گرگئی۔ تفصیلات کے مطابق ریاض نامی شخص اپنی بیوی، 5 بیٹیوں اور 1 بیٹے کے ساتھ مکان میں رہتا تھا۔ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت تمام افراد گھر پر موجود تھے لیکن معجزاتی طور پر حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کی چھت کر جانے کے سبب اہلِ خانہ نے گھر ہوچکے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انکے پاس رقم نہیں جس سے چھت کو دوبارہ تعمیر کروایں اس لئے ان کی مدد کی جائے۔