Chinot City
جمعرات , 15 جولائی 2021ء
(759) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ میں واقع زیرو پوائنٹ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ رونما ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق السّید کمپنی کی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں موجود 2 افراد زخمی ہوگئے۔ راہگیروں کی جانب سے حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملے نے موقعے پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کا تعلق سرگودھا سے ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔