منگل , 08 جون 2021ء
(1259) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ کے علاقے میں بے زبان جانور کو زہر دے کر مار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 120 گ ب میں 25 لاکھ روپے مالیت کے گھوڑے کو نامعلوم افراد نے چارے میں زہر کھلا دیا جس سے قیمتی گھوڑا جانبحق ہوگیا۔ گھوڑے کے مالک نے الزام لگایا کہ اس کا گھوڑا بہترین انداز میں ناچتا تھا جس کی وجہ سے اس کے مخالفین نے دیکھ بھال کے لئے رکھے گئے ملازمین کے ساتھ مل کر چارے میں زہر ملایا اور گھوڑے کو کھلا دیا جس سے اس کا قیمتی گھوڑا ہمیشہ کے لئے اس سے بچجڑ گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گھوڑے کو زہر دینا ثابت ہونے پر متاثرہ شہری نے مقدمے کے اندراج کے لئے تھانے میں درخواست جمع کروادی ہے اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے انھیں گرفتار کیا جائے۔