Naveed
جمعہ , 04 جون 2021ء
(872) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد میں ککوآنہ کے علاقے چک نمبر 215 ر ب میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول میں موجود بجلی کے کھنبے اور ان پر لٹکتی ہوئی تاریں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلباء اور اور اساتذہ کرام اور دیگر عملے کو کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ پیش آسکتا ہے جبکہ اسکول کی میدان میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بجلی کی تاریں اسمبلی حال اور اسٹیج کے بلکل اوپر سے گزرتی ہیں اور کلاسوں کی دیواروں کے ساتھ لگی ہوئی ہیں، گراؤنڈ میں بچے انہیں تاروں کے نیچے کھیلتے ہیں اور اسی گراؤنڈ میں آئے روز ٹورنامنٹ منعقد کئے جاتے ہیں۔ اہل علاقہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس سے پہلے کہ کوئی جانی یا مالی نقصان ہو بجلی کےکھنبے اسکول اور گراؤنڈ کی چاردیواری سے نکال کر باہر منتقل کئے جائیں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔