پیر , 17 اگست 2020ء
(404) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کے مقام پر اتوار کے روز ایک ٹریفک حادثے میں خاتون دم توڑ گئیں جبکہ اس کے شوہر اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق، چک 299 گ ب کے نائک احمد، ان کی اہلیہ صغران بی بی اور بیٹا محمد عبد اللہ موٹرسائیکل پر گوجرہ جارہے تھے کہ گوجرہ گورنمنٹ کامرس کالج کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے ان کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں یہ تینوں شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں صغران بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔