بدھ , 02 دسمبر 2020ء
(655) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کے مشہور و معروف ڈاکٹر ندیم اشرف شیخ کو پولیس تھانہ سٹی نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ندیم اشرف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ڈاکٹر اشرف نے ایک خاتون مریض بشیراں بی بی نیو پلاٹ کی رہنے والی، کا غیر قانونی آپریشن کیا تھا جس کی وجہ سے خاتون جاںبحق ہوگئی تھی۔ بعد ازاں خاتون کے لواحقین نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔