پیر , 14 دسمبر 2020ء
(896) لوگوں نے پڑھا
چونکہ آج کل سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے جبکہ شہری بھی ایسی چیزیں ڈھونڈھتے ہیں جن سے ان کو سردی لگنے میں کمی آسکے آج کل گوجرہ کے مہدی محلہ میں پیزا پراٹھا کے خوب چرچے ہیں لوگ وہاں جاکر پیزا پراٹھا سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ مہدی محلہ میں قائم گولڈن سپون کیفے اینڈ ریسٹورینٹ لوگوں کو یہ سہولت فراہم کررہا ہے۔ لوگ بھی وہاں جوق درجوق پہنچ کر پیزا پراٹھے کھارہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ گرم گرم پراٹھے کھاکر انہں بہت اچھا محسوس ہوتا ہے یہ انتہائی لذیذ ہے۔