جمعرات , 19 نومبر 2020ء
(423) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ، قراقرم ٹرین کی زد میں آکر معمر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ خاتون کی شناخت تاحال نا ہوسکی۔ پولیس نے خاتون کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔ قراقرم ٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کے پاس سے دوائیوں کی پرچی برآمد ہوئی ہے جس پر جھنگ کے علاقے جنڈ پروانہ کا پتہ درج ہے پولیس نے خاتون کی ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے۔