منگل , 13 اکتوبر 2020ء
(296) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ، چک 94 ج ب کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، دوران گھتم گتھا فائرنگ سے 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ڈاکو کو ہسپتال طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے میں دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت قلب عباس کے نام سے ہوئی، ڈاکو کے قبضہ سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو پنجاب بھر میں جرائم کی متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔