جمعہ , 27 نومبر 2020ء
(497) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ، اچانک پستول چلنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر چک نمبر 91 ج ب کا ذوالقرین اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گاؤں میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا اسی دوران پستول اپنے نیفے میں لگانے لگا تو اچانک غلطی سے اس سے فائر ہو گیا اور گولی سامنے سے آنے والے 27 سالہ نوجوان عدنان کے پیٹ میں لگ گئی جسے زخمی حالت میں فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ آیا فائر غلطی سے لگا یا دانستہ کیا گیا تاہم ابھی حتمی کوئی بات نہیں کہی گئی۔