اتوار , 22 دسمبر 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ گوجرہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

گوجرہ میں کبڈی کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے :صدر چیمبر آف کامرس

گوجرہ میں کبڈی کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے :صدر چیمبر آف کامرس
جمعرات , 16 جولائی 2020ء (324) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا، جبکہ گوجرہ چیمبر کی کبڈی ٹیم کیلئے منتخب ہونے والے 20کھلاڑیوں کو مختلف صنعتوں میں ملازمتیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے کبڈی بارے قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ٹیم کو ہر ممکن سہولتیں بھی مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ مستقبل میں عالمی سطح پر پاکستان اور اس ادارے کا نام روشن کر سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ بارہ سے چودہ اگست تک گوجرہ  میں ہوگا  انہوں نے مزید بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں روزانہ تین میچ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے اس میں لوگ بھر پور دلچسپی لیتے ہیں اور توقع ہے کہ ٹورنامنٹ میں زیادہ ہجوم ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ کی بھر پو ر تشہیر کی جائے گی۔ رانا محمد سکندر اعظم خاں نے بتایا کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بھارتی پنجاب اور ہریانہ کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی ۔
  • کھیل
  • کاروبار
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now