منگل , 14 جولائی 2020ء
(494) لوگوں نے پڑھا
پاکستان میں ہاکی کا نام آئے اور ملک کی چھوٹی سی تحصیل گوجرہ کا نام نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا۔ کراچی میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں ٹرائلز کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی نے گوجرہ سے تعلق رکھنے والے وقاص بٹ کو قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کا کپتان منتخب کیا ہے۔ گوجرہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقاص بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ انہوں نے گوجرہ کا نام ایک بار پھر روشن کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں تربیتی کیمپ میں لڑکوں نے بھرپور محنت کی ہے امید ہے ملائشیا کے ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔ پاکستان سینئر ہاکی ٹیم میں پانچ، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم میں تین اور قومی خواتین ٹیم میں تین کھلاڑیوں کا تعلق گوجرہ سے ہے۔