جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(894) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کی ہاؤسنگ کالونی میں واپڈا کا ٹرانسفارمر زوردار دھماکے سے نیچے گر گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ اہل علاقہ نے واپڈا اور ریسکیو اداروں کو مطلع کیا۔ جس کے بعد واپڈا کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پہلے علاقے کی بجلی بند کی اور پھر ٹرانسفارمر کی درستگی کا کام شروع کیا ۔