جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(593) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطا بق سبزی منڈی گوجرہ میں پھڑی والو ں نے سبزی منڈی اور قریبی بازارو ں میں تجاوزات قا ئم کرکے بازار بند کر دیئے سبزی منڈی کے قریب گلیو ں اور بازارو ں سے پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا بازارو ں کی سا ئیڈو ں پر پھڑیا ں لگا کر سبزیا ں رکھ کر بازار بند کر دیئے جس کے باعث شہریو ں کا سبزی منڈی پہنچنا بھی مشکل ہو کر رہ گیا احتجا ج کر نے والے شہریو ں کو زدو کوب کیا جانے لگا میو نسپل کمیٹی اہلکارو ں نے پھڑیا ں لگا نے والو ں کو کھلی چھٹی دے دی پھڑیو ں سے مفت سبزی ، آ لو پیاز حا صل کرنے کے بعد انتظا می اہلکار خا موش تماشا ئی کا کردار ادا کر نے لگے عوا می حلقوں نے کمشنر فیصل آ باد اور ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سبزی منڈی کے باہر سے تجا وزات ختم کرائی جا ئیں تاکہ شہریو ں کا پیدل چلنا آ سا ن ہو سکے