منگل , 15 ستمبر 2020ء
(528) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں سنگین جرائم میں ملوث گرفتار ملزمان پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے فرار ہونے ہوئے۔ دونوں گرفتار ملزمان ہتھکڑیوں سمیت نیشنل بنک کے سامنے سے فرار ہوئے۔ فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک ملزم حسن ریپ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ تاحال پولیس فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔