جمعہ , 21 اگست 2020ء
(316) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گوجرہ کی کاروائی کے نتیجے میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان پر الزام تھا کہ وہ جعلی سونا بناتے ہیں ساتھ میں گن پوائنٹ پر لوگوں سے رقم وغیرہ چھینتے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد ان کے قبضے سے چھینی گئی 4 لاکھ بیس ھزار روپے، 3 عدد پسٹول 30 بور، ایک گن 244 بور، 50 کلو پیتل سکریپ شدہ ، 6 کلو تیار شدہ جعلی سونا، ایک پریس مشین، 30 کلو خام پیتل اور 9 عدد ڈائیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی کی جارہی ہے۔