جمعہ , 14 رمضان 1446 ھ , 14 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ گوجرہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

مستحق افراد کو بروقت حکومتی امدادفراہم کی جارہی ہے،اے ڈی سی جی سید تنویر مرتضیٰ

مستحق افراد کو بروقت حکومتی امدادفراہم کی جارہی ہے،اے ڈی سی جی سید تنویر مرتضیٰ
جمعرات , 16 جولائی 2020ء (339) لوگوں نے پڑھا
 ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی جی سید تنویر مرتضیٰ شاہ نے ڈی پی او ٹوبہ وقار شعیب قریشی اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر گوجرہ سندس حارث ،تحصیلدارحافظ اقبال محمود کاٹھیااور آرمی آفیسرزکے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں مستحق خواتین کو ملنے والی امداد احساس پروگرام کے تحت بنائے سنٹر کے دورہ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے جاری جزوی لاک ڈاون سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے غریب اور مستحق افراد کو امداد دینے کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ضلع میں بھی کورونا وائرس سے بچاو کے لئے جزوی لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کو حکومت کی طرف سے مزید بڑھا دیا گیا ہے جزوی لاک ڈائون کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے دیہاڑی دار غریب اور مزدور افراد کی مالی معاونت کے لئے حکومت کی طرف سے امداد کی رقم دینے کے لئے تحصیل گوجرہ میونسپل ڈگری کالج برائے خواتین میں احساس کفالت سنٹرز بنا دئیے گئے اے ڈی جی سی سید تنویر مرتضیٰ شاہ نے بتایاکہ سنٹرسے مستحق افراد کو روزانہ 1 ماہ تک ان سنٹرز سے مالی مدد فراہم کی جائے گی تین مرحلوں میں یہ رقم عوام تک پہنچائی جائے گی پہلے مرحلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ شدہ افراد دوسرے مرحلے میں حکومتی سروے کے افراد اور تیسرے مرحلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رجسٹرڈ کیئے گئے مستحق افراد کے غریب بچوں کے پیٹ پالنے اور ان کے معاشی مسائل کو کم کرنے کے لئے مدد فراہم کی جائے گی ان سنٹرز پر آنے والی خواتین کو کورونا وائرس سے بھی بچانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں خواتین کو سنٹرز پر داخل ہونے سے پہلے ان کے ہاتھ سینیٹائزر سے دھلوائے جاتے ہیں اور ان کی شناخت کر کے بائیو میٹرک کے ذریعے ان کو رقم فراہم کی جا رہی ہے اس موقع ہر پولیس کی طرف سے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
  • سیاست
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now