جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(363) لوگوں نے پڑھا
اسلامیہ کرکٹ کلب گوجرہ کے زیر اہتمام تیسرا آل پاکستان اسلامیہ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ گوجرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔اس ٹورنامنٹ کا 12 اگست سے شاندار آغاز کیا جا رہا ہے ۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے گوجرہ کے اسلامیہ ہائی سکول گرائونڈ پینسرہ روڈ پر ہوں گے۔ انتظامیہ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو قوانین پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ میں کلر کٹ استعمال کی جائے گی ۔روزانہ 2 میچ کھیلے جائیں گے ۔انتظامیہ میں پیٹرن چیف ملک عابد حسین ، چیف آرگنائزر رانا عاطف اقبال ، ٹورنامنٹ سیکرٹری میاں راحت امین جبکہ کوارڈینیٹرز میں محمد خادم رانا سعید ، سجاد تنویر ، محمد سفیان، محمد سہیل، محمد مدثر ، شاہد فرید، کامران اسلم ، بلال ساہی ، فہد اکرام ، محمد قاسم اور محمد بلال شامل ہیں ۔ٹورنامنٹ پیٹرنز میں رانا مسعود اقبال ، محمد محمود اور میاں رضوان بھی شامل ہیں جبکہ آرگنائزر سیکرٹریز میں رانا زاہد اور رانا فیصل سرور شامل ہیں ۔متظمین پرامید ہیں کہ ٹورنامنٹ کو شاندار طریقے سے منعقد کیا جائے گا ، اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔