ہفتہ , 11 جولائی 2020ء
(156) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ ٹاکی محلہ میں پتنگ بازی اپنے عروج پرپہنچ گئی۔ اہل محلہ شدید ذہنی تناؤ میں مبتلا ہوگئے ٹاکی محلہ گلی نمبر 2 میں معصوم بچے علی عمران اور ابوبکر کیمیکل ڈور کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے لیکن انتظامیہ گوجرہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں زخمی ہونے والے بچوں کے والدین نے ڈی۔پی۔او ٹوبہ رانا فاروق اور ایس ایچ۔او مہر ممتاز سٹی تھانہ گوجرہ سے پتنگ بازوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔