بدھ , 15 جولائی 2020ء
(430) لوگوں نے پڑھا
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث دوپہر اور شام میں ٹیوب ویلز اور سوئمنگ پولز پر جا کر نہانے کا رجحان عام ہے جس میں رواں سالوں کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ سوئمنگ پولز پر نہانے کے رجحان میں اس تیزی نے تحصیل گوجرہ میں بھی ایک نئے اور منافع بخش کاروبار کو جنم دیا ہے۔ آج سے تین سال پہلے تک شہر میں ایک بھی سوئمنگ پول نہیں تھا اور لوگ سوئمنگ کو بڑے شہروں میں بسنے والے امیر لوگوں کا ہی مشغلہ سمجھتے تھے۔ تاہم گزشتہ دو برسوں کے دوران گوجرہ میں ایک نہیں بلکہ دو سوئمنگ پولز بن گئے ہیں جہاں دوپہر سے شام تک نوجوانوں کا رش لگا رہتا ہے۔ پینسرہ روڈ پر واقع رم جھم واٹر پارک کے مالک 33 سالہ میاں منظور مشتاق محلہ چمنی والا کے رہائشی ہیں اور انھوں نے 2015 میں 56 مرلے جگہ پچاس ہزار روپے ماہانہ کرایے پر لے کر لگ بھگ 25 لاکھ روپے کی لاگت سے سوئمنگ پول بنایا تھا۔ یہ پول 53 فٹ چوڑا اور اتنے فٹ ہی لمبا ہے جبکہ اس کی حد گہرائی پانچ فٹ ہے اور یہ دس مرلے جگہ پر پھیلا ہوا ہے۔ منظور کے مطابق انھوں نے رواں سیزن کا افتتاح یکم مئی کو کیا تھا جو 31 اگست تک جاری رہے گا۔ ہم نے پیٹر انجن پر ٹیوب ویل لگایا ہوا ہے جسے صبح کے وقت چلا کر پول کو ایک بار بھر دیا جاتا ہے۔ دس بجے کے بعد لوگ نہانے کے لیے آنا شروع ہو جاتے ہیں تو پول کا پانی ایک طرف سے خارج ہوتا رہتا ہے اور دوسری طرف سے تازہ پانی شامل ہوتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ پول کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے اس میں روزانہ دو لیٹر کلورین ڈالی جاتی ہے۔ پول لوگوں کے لئے گرمی میں بہترین تفریح ہے۔