پیر , 09 نومبر 2020ء
(847) لوگوں نے پڑھا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے تھانہ صدر گوجرہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ دوران وزٹ تھانہ میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ ایس ایچ اوتھانہ صدر گوجرہ کو صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مالخانہ تھانہ اور حوالات کو چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ کو زیر تفتیش مقدمات کی جلد ازجلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے کا حکم دیا۔ دوران وزٹ افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست بلکل برداشت نہیں کی جائے گی پولیس جرائم کی روک تھام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تھانہ میں بند ملزمان کی صحت کا بھرپور خیال رکھا جائے تمام افسران و ملازمان شہریوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں جو لوگ اپنے معمولات کے کام سے فارغ ہوکر لیٹ نائٹ اپنے گھروں کو جاتے ہیں ان دیہاتوں کے لنک روڈز کو محفوظ بنایا جائے۔ اس کے علاوہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے تھانہ میں آنے والے سائلین سے بھی ملاقات کی اور ان سے پولیس کے رویے اور تھانہ میں پیش آنے والے مسائل بارے دریافت کیا۔