منگل , 14 جولائی 2020ء
(555) لوگوں نے پڑھا
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرہ میں درپیش مسائل کے خلاف طالب علموں نے احتجاج کیا۔ بعد ازاں اسٹوڈنٹ لیڈر شاہ زیب مہر نے انجمن طلبہ اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے طالب علموں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرتے ہوئے پرنسپل و سٹاف سے کامیاب مذاکرات کئے اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرہ کے سٹوڈنٹس کو درپیش مسائل کے خلاف احتجاج ختم کروا یا۔ پرنسپل صاحب نے درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔