اتوار , 12 جولائی 2020ء
(501) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں موسم برسات شروع ہونے سے پہلے ہی شہر بھر کے بڑے نالوں سے صفائی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سینٹری انسپکٹر سلیم احمد اپنی نگرانی میں ورکرز کے ہمراہ شہر کی صفائی ستھرائی میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔جس پر اہلیانِ شہر کی جانب سے کافی خوشی کا اظہار کیا گیا۔جبکہ سینڑی انسپکٹر سلیم احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پاس ورکرز کی کمی ہے اس کے باوجود ہم انشا اللہ شہر کی صفائی جلد جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاکہ موسم برسات میں شہر کی عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ناکرنا پڑے۔